1 521

سعودی وزرا چند روز میں حج کے طریقہ کار کا اعلان کریں گے

سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ وزرائے صحت و حج کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران اس سال حج کا طریقہ کار واضح کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں۔ سب سے اہم کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی قلت ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف

ماجد القصبی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔