news 1369003193 8590

پشاور : بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں غیر اعلانیہ شدید لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے متعدد علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہے۔

شہرمیں رات بھر بجلی کا طویل بریک ڈاون رہااندرون شہر، کاکشال ، گل درہ کوہاٹی سرکی روڈ، گلبہار ، آفریدی گڑھی ، فقیرآباد، نوتھیہ گلبرگ سمیت متعددعلاقےبجلی سےمحروم ،بجلی اورگرمی سےستائےعوام نےرات بھر کھلےآسمان کے نیچے گزاری۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

سخت گرمی میں لوگ بلبلا اٹھے شہریوں کاکہنا ہے کہ پیسکو حکام فون بند کرکےمزے کی نیند لینےلگےبغیرکسی اطلاع کے عوام کوکرب ومصیبت میں ڈالا گیاہے۔پیسکو حکام سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کیوں اور کس کی ایماء پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےاہل علاقہ کاجیناحرام کررکھا ہیں ایک طرف گرمی اپنےآب وتاب سےجاری ہیں تودوسری جانب واپڈاوالوں نےہماری پریشانیو ں میں اضا فہ کردیا ہےجس کی وجہ سےگھروں میں موجود خواتین اوربچےشدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین