938303 093238 updates

نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا یاسر نواز کے حالیہ بیان پر ردّعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے بیان کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والے تصویر کے کیپشن میں موجودہ صورتحال کی مناسبت سے لکھا کہ چلیں! کوئی بات نہیں۔

علیزے شاہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ایسا کیپشن یاسر نواز کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔دورانِ شو میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ ندا نے کہا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔

اداکارہ ندا یاسر نے بتایا کہ بطورِ ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

دوسری جانب یاسر نواز نے بھی کہا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں ان تمام تر وجوہات کی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان ہوگیا تھا۔ مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ایک نجی چینل پر اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا۔