882746 2719864 nmll updates

پشاور:اساتذہ کےتبادلےاب ای ٹرانسفرکےذریعے ہوں گے، شہرام ترکئی

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر تعلیم برائے خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کے تبادلے اب ای ٹرانسفر کے ذریعے ہوں گے۔

شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اب اساتذہ کو کسی کے پاس سفارش کے لیے نہیں جانا پڑے گا، ای ٹرانسفر نظام سے شعبہ تعلیم میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات سے متعلق تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سے اجلاس ہوا ہے، سکولز میں کلاسز نہیں ہوں گی، اسکولز میں امتحان سے پہلے نویں، دسویں،11ویں، 12ویں کے طلبہ کی تیاری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبہ کو فرنیچر دیں گے، کوئی بھی بچہ فرنیچر کے بغیر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اگلے تعلیمی سال میں سیکینڈ شفٹ نظام متعارف کرائیں گے۔

وزیرتعلیم برائے ابتدائی وثانوی تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ گرمی میں پرائمری کےلیے سکول کاوقت صبح 7سے11 بجے تک کردیا،6کلاس سے لیکر10تک 7سےساڑھےگیارہ بجے تک ٹائمنگ ہوگی،10جولائی سے نویں اوردسویں کےامتحانات شروع ہوجائینگے۔