Untitled 1 604

پشاور:تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل دھماکہ

ویب ڈیسک (پشاور):تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل دھماکہ،پولیس کے مطابق دھماکہ الحبیب آرمز فیکٹری کے کیمیکل میں میں حدت اور حرارت بڑھ جانے سے ہوا، دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گر گئی ہے، دھماکہ میں چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے، رومان ولد اقبال سکنہ پبی جان بحق جبکہ عامر، عدنان، مدثر اور پرویز زخمی ہوئے، زخمی افراد کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی کی حالت فی الوقت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پولیس نے اسلحہ فیکٹری مالک اجمل کو حراست میں لے کر کمیکل اور دیگر اشیاء کے سمپلز حاصل کرلئے، پولیس نے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعہ سے متعلق قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ