Yasir nawaz

یاسر نوازکی حکومت سےموبائل فون پرلگائی جانےوالی کورونا ٹیون تبدیل کرنےکی اپیل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکاروہدایتکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگائی جانے والی کورونا ٹیون تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔
یاسر نواز نے اپنی پوسٹ میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت سے درخواست ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا وائرس کی ٹیون کو تبدیل کردیا جائے۔‘

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکار نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے تھے۔

یاسر نواز کے اس مشورے پر جہاں کچھ صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یاسر نواز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

تاہم یاسر نواز نے سوشل میڈیا صارفین کا ردّعمل دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی اداکار نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔