30 2

دلیپ کمارسرجری کےبعد ہسپتال سےگھرمنتقل

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار صحتیاب ہوگئے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپ کی محبت اور پیار ، اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ دلیپ صاحب صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھر جارہے ہیں، خدا نے ڈاکٹرز کے ذریعے اپنے لاتعداد رحم اور کرم سے نوازا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکوطبیعت ناساز ہونے پراتوار کی صبح ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کےمطابق سانس لینےمیں دشواری کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی تھی اور معمولی سی سرجری کے لیےچند ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

دلیپ کمارکی ٹیسٹ رپورٹس آنےکےبعد ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں میں سے پانی نکالنے کےلیے بدھ کےروزسرجری کی جس کے بعد انہیں مزید ایک دن ڈاکٹرزکی زیرنگرانی رکھنےکےبعد آج ہسپتال سےگھر منتقل کردیا گیاہے۔

ٹوئٹرپرفیصل فاروقی نے دلیپ کمار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتےہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی محبت اوردعاوؤں کے نتیجےمیں دلیپ کمارکوگھر منتقل کیا جارہاہے۔