download 4 17

جنوبی وزیرستان:جنگلات کی بےدریغ کٹائی جاری، عوام بے بس

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)جنوبی وزیرستان وادی بدر میں جنگلات کی بےدریغ کٹائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی و غیرمقامی ٹھیکیداران اور محکمہ جنگلات کے ملی بھگت سے جنگلات کو بےدریغی سے کاٹا جارہا ہے۔ ٹمبر ٹھیکیدار مختلف جنگلات کو الیکٹرک آرہ کی مدد سے کاٹ رہے ہیں ان لکڑیوں سے کوئلہ بنا کر شکئی کے راستے انگور اڈہ سمگل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ بےبس، کوئی پرسان حال نہیں، گزشتہ دنوں سیکرٹری جنگلات اسلام زیب کا انتظامیہ اور مقامی مشران کے ساتھ جرگہ کے باوجود جنگلات کی کٹائی روک نا سکی جس سےمقامی رہائشیوں میں بےچینی اور ناامیدی چھا گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک