2fa7696b 0cf4 4aa9 9855 7a8ec6f433b7

پشاور:میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائےگا

ویب ڈیسک(پشاور)کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے، عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر 2018 میں گھر کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل جیل پشاور میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی خصوصی سماعت کرے گا ، جس میں کیس کافیصلہ آج سنائےجانےکاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

یاد رہے کہ جنوری 2018 میں کوہاٹ میں مجاہدآفریدی نےرشتےسےانکارپرمیڈیکل کالج میں زیرتعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کوفائرنگ کرکےگھرکےسامنےقتل کردیاتھا،جس کےفوری بعدملزم سعودی عرب فرارہوگیا تھا جسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ

عاصمہ رانی نےزخمی حالت میں ویڈیوبیان میں ملزم مجاہداللہ آفریدی کانام لیا ، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔