5555 18

صوبےکےگندم سٹوریج کےتمام نظام کوکمپیوٹرائزڈ کررہےہیں، عاطف خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد/پشاور)ورلڈ فوڈ پروگرام اورحکومت خیبرپختونخواکےدرمیان گندم کی ترسیل اور صوبے کے تمام گوداموں کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کےحوالےسےمفاہمتی یاداشت پردستخط کردئیے گئے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکومت خیبر پختونخوا کے درمیان گندم کی ترسیل اور صوبے کے تمام گوداموں کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

صوبائی وزیر عاطف خان کے مطابق صوبے میں فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے نئے سخت قوانین متعارف کروا رہے ہیں۔ صوبے کے گندم سٹوریج کے تمام نظام کو جدید اور کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اس سلسلے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ محکمہ خوراک حکومت خیبرپختونخوا آئندہ مالی سال (22-2021) میں پندرہ ارب کی فوڈ سبسڈی دے گا۔ جدید نظام متعارف ہونے سے محکمہ خوراک میں کرپشن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی
مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ترسیل کےنظام کی سیٹلائٹ ٹریکنگ کی جائے گی۔ محکمہ خوراک کےفوڈ انسپکٹرزکی عالمی سطح کےطرزپرٹریننگ کاپروگرام متعارف کیاجارہا ہے۔