coronavirus topic header 1024 2

ملک میں کوروناسےمزید 23افرادانتقال کرگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نےکہا ہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس کے901 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابو کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار211 اورمثبت کیسزکی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار743 ہوگئی ہے،ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار241 ہےاور9 لاکھ 291 افراد کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 410، خیبرپختونخوا 4 ہزار 304، ، گلگت بلتستان111،اسلام آباد 776، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ

این سی اوس ی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 565، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 796، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 628،بلوچستان27 ہزار3،سندھ 3 لاکھ 35 ہزار555، آزاد کشمیر 20 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 984 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔