Coronavirus teaser

ملک میں کورونا سےاموات میں غیرمعمولی کمی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا سے اموات میں غیرمعمولی کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری لہر کے دوران ایک روز میں وائرس سے سب سے کم 20 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹر کےاعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی 20 اموات 4 ماہ کے دوران سب سے کم ہیں، اس سے قبل تیسری لہر کے دوران 21 فروری کو ایک روز میں سب سے کم 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 418، خیبرپختونخوا 4 ہزار 308، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 596، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 759، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ 3 لاکھ 36 ہزار76، بلوچستان27 ہزار64، آزاد کشمیر 20 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار19 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔