Hibatullah Akhonzada

فوجی پیش قدمیوں کے باوجود اماراتِ اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے۔ طالبان سربراہ

ویب ڈیسک : امارت اسلامیہ اسلامی نظام کے قیام امن و سلامتی کے ہر مواقع کا استعمال کرے گی، طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے مطابق خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں رہیں گے، غیرملکیوں پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں مل کر اپنے مسائل کا حل نکالنا اور موجودہ خطرات سے اپنے خطے کو محفوظ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات ختم ہونے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں، فوجی پیش قدمیوں کے باوجود اماراتِ اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے، افغانستان میں قیامِ امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، ٹل اور دوآبہ میں امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد