Two children killed

کوہاٹ:مکان کی چھت گرنےسےدوبچےجاں بحق،3بچوں سمیت میاں بیوی زخمی

ویب ڈیسک(کوہاٹ ) موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں مکانات گر گئے۔

ذرائع کے مطابق کمال خیل میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، تین بچوں سمیت میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

واقعہ رات گئے پیش آیا ، برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ریسکیو ٹیمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم

متاثرہ خاندان کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے۔

دوسری جانب تحصیل لاچی میں دکان کی چھت گرنے کی اطلاع ہے۔