Galiyaat Tourists

ایبٹ آباد :بارشوں کے پیش نظر گلیات آنیوالے سیاحوں کیلئے ایڈویزری جاری

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد )تیز بارشوں کے پیش نظر گلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈویزری جاری کر دی گئی ۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے، سیاح دوراں بارش اور اندھیرے میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں عملے کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

ترجمان جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ روڈ سائیڈ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئیگا، بارشوں کا سلسلہ جمعہ کیروز تک جاری رہنے کا امکان ہے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اور راستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں، سیاح کسی بھی مدد و رہنمائی کی صورت میں 03411112226 پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور