dangue virus

لنڈی کوتل میں ڈینگی وائرس بے قابو

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس کے حملے جاری،محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈینگی وائرس گاگرہ تک پہنچ گیا،،گاگرہ میں متاثرہ افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہو گئی، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے لئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز قائم کر دئیے گئےہیں میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں سےخون کے نمونے لئے جارہے ہیں اورعلاقوں میں مچھر مار سپرے کا۔م آغاز کردیا گیا ہے ،مقامی لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈینگی وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں علاقے میں جلد از جلد مچھر مار سپرے کیا جائے اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔