lower dir tress cutting trees

لوئر دیر 500 ایکڑ ارضی پر لگائے گئے چیڑ کے درخت کا ٹ دیئے گئے

ویب ڈیسک (لوئر دیر): میدان میں 500 ایکڑ ارضی پر لگائے گئے چیڑ کے درخت کا ٹ دیئے گئے، میدان گمبت بانڈہ میں چیڑ کے درخت تین سال قبل بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے، ایس ڈی ایف او کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس کو درخواست، محکمہ جنگلات چوکیدار رکھنے کے باوجود درخت کاٹنے والوں سے بے خبر، علاقہ عمائدین کے مطابق نامعلوم افراد نے درختوں کو جڑ سے کاٹ دیئے ہیں، عرصہ دراز سے درخت لگانے اور کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک