ttp-commander-killed

ڈیر ہ میں ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر ہلاک

ؑڈیرہ (ویب ڈیسک )زکوڑی قبرستان ڈیرہ کے قریب انٹیلی جنس انفارمیشن پر پولیس کی کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ، جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ آپریشن میں مارے جانے والے کمانڈر کا نام شیخ وقاص بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے مطابق شیخ وقاص کے سر کی قیمت حکومت نے تیس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا ۔ دہشتگرد کمانڈر سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید