ANP Subai sadar aimal wali khan

اے این پی نے پختون قوم کیلئے عظیم تر قربانیاں دیں، ایمل ولی

ویب ڈیسک (چارسدہ )12 اگست یوم بابڑہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے میڈیا بات چیت کیں۔ این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے شہدائے بابا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔شہدائے بابڑا کی بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور ان کی پختون قوم کے لئے عظیم تر قربانیوں پر زبردست الفاظ میں عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی

اس حوالے سے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ 12 اگست 1948 کو خدائی خدمتگاروں کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا۔خدائی خدمت گاروں کی پرامن جلوس پر وحشیانہ طریقے سے جابر حکمرانوں نے فائرنگ کرکے سینکڑوں خدائی خدمتگاروں کو بے گناہ شہیدکر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار آکر بابڑہ کیس کو ری اوپن کریں گے۔بابڑا کے مقام پر ہمارے 1212خدائی خدمتگاروں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ ریکارڈ پر 604 موجود ہے۔اے این پی کے مرکزی رہنماوں اسد اچکزئی،ملج عبیداللہ کاسی کی شہادت کے بعد اگر اے این پی کی کسی بھی عہدے دار یا کارکن کو شہید کر دیا گیا تو اس کی ذمہ داری براہ راست ریاست پر عائد ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید