police-constable-killed-wife

پولیس اہلکار نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا

پشاور (ویب ڈیسک) پولیس اہلکار نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا، بیوی کو گھریلو ناچاقی کے بنا پر قتل کیا گیا ہے، بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار ہو گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹوئیٹر پر جسٹس فار صائمہ کے نام سے ٹرینڈ چلایا گیا تھا، ملزم رضا علی پولیس اہلکار ہے جس نے اپنی بیوی مسماۃ بشریٰ رشید کو قتل کیا، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بیٹی صائمہ اور بیٹا دانیال عباس زخمی ہوگیا، ملزم ورادات کے فورا بعد گھر بار چھوڑ کر پہلے ضلع لوئیر اور بعد ازاں اپر کرم فرار ہوا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے لوئیر کرم، اپر کرم سمیت کوہاٹ میں بھی کارروائی کی گئی تھی،پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ