earthquake

ہیٹی میں شدید زلزلہ،304افراد ہلاک،ہزاروں زخمی

ویب ڈیسک :ہیٹی میں شدید زلزلے کے باعث کم از کم 304 افراد ہلاک اور1800 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے شروع ہوتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے،زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ تباہ شدہ گھروں ، ہوٹلوں اور دیگر ڈھانچوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کئے جار ہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو