میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کےذریعے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان )شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں مین میرانشاہ بنوں روڈ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

پولیس کےمطابق نامعلوم مسلح افرادنےحسن ولد صبورکوکالےشیشوں والی فیلڈر گاڑی سے فائرکرکےنشانہ بنایا ۔
نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خیدرخیل کےحسن موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

پولیس نےمتوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئےٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ٹارگٹ کلنگ کےبعد موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔