Amarican Army

”Absolutely not”یا Yes میری جان۔۔۔؟

ویب ڈیسک :امریکی فوج کے آخری دستوں کو افغانستان سے براستہ پاکستان نکالنے کے فیصلے پر چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

یہ سوال اٹھایا جارہاہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ امریکی فوجی قطر یا براہ راست امریکہ جانے کے بعد پاکستان میں ٹرانزٹ ویزہ دے کر اتار لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گزشتہ دو دنوں سے اس حوالے سے ٹرینڈ چلاتے ہوئے صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہواہے۔خاص کر کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کو پاکستان میں فوجی اڈے نہ دینے کے بیان کو اب امریکی فوج کی پاکستان آمد سے جوڑ کر حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

اسلام آبادائیرپورٹ پر امریکی فوج کے دستوں کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیاکی سائٹ ٹویٹرپر ہزاروں افراد نے حکومت پر تنقید کی ہے تو ساتھ ہی پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیاہے۔