دنیا افغانستان کی مدد کرے دبائو نہ ڈالے

دنیا افغانستان کی مدد کرے دبائو نہ ڈالے،افغان وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں ان ممالک کوسراہا ہے جنہوں نے افغانستان کے لیے امداد کا وعدہ کیا اور کہا کہ طالبان ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایشیائی ترقیاتی بینک ، اسلامی ترقیاتی بینک اور ڈونر ممالک سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ افغانستان کو ترقیاتی امداد فراہم کریں اور ان منصوبوں کی مالی اعانت دوبارہ شروع کریں جو مکمل نہیں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، لیکن چاہتے ہیں کہ وہ افغانستان پر دبائو نہ ڈالیں ، کیونکہ دبائو کام نہیں کرتا اور اس سے افغانستان یا دنیا کے ممالک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔امریکہ کو افغانستان پر دبائو نہیں ڈالنا چاہئیے اس غریب ملک کی مدد کرنی چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ وہ امداد کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنائیں گے جبکہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے اسامیوں کی تخلیق کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بے گھر افراد کی اپنے گھروں اور دیہات میں آبادکاری کریں گے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچرمیں افغانستان کی مددکی جائے ۔افغان عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ جو ممالک ہماری مدد کررہے ہیں اسے سیاست سے نہ جوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے نمائندے ہیں دنیاہمارے سامنے شرائط نہ رکھے۔امیرخان متقی نے اپنی پریس کانفرنس میں خواتین کی حکومت میں شمولیت سے متعلق بھی غورکرنے کا عندیہ دیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ افغان کابینہ میں شامل لوگ نامی گرامی ہیں انہوں نے20سال تک آزادی کیلئے جدوجہدکی ،دنیامیں کہیں بھی ایسانہیں ہوتاکہ کسی کے کہنے پرکابینہ کوتشکیل دیاجائے۔پاکستان،یواے ای،قطراوردیگردوست ممالک نے اس مشکل وقت میں ہماری مددکی ہے ۔ترکی نے ہمار ے ساتھ بھرپورتعاون کیاہے جس کے مشکورہیں۔