Commercial activities closed till 10

تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے تک،ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بندکرنے کااعلان کیا ہے جبکہ انڈور شادی تقریبات میں 200،آئوٹ ڈورتقریبات میں400 افراد تک کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی ہو گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاتر میں 100فیصد حاضری کی اجازت بھی دیدی گئی ۔صوبے میں سینما گھربدستور بند رہینگے جبکہ کنٹکٹ سپورٹس اور فیسٹولز پر بھی پابندی برقراررہے گی ۔حکومت نے سوئمنگ پولز اور پارکس50 فیصد افراد کے داخلے کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش