Corut-fix-prices-products

مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ، حکومت کیا کر رہی ہے؟ پشاور ہائی کورٹ

ویب ڈیسک: ملک کے حالات اتنے خراب ہیں کہ گندم اور چینی میں خودکفالت کے باوجود اب ہمیں یہ درآمد کرنا پڑ رہے ہیں۔یہ ریمارکس پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قیصررشید نے دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی گندم اور چینی درآمد کرنے سے بوجھ غریب پر پڑے گا ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قیمتیں مزید بڑھیں گی پتہ نہیں حکومت کس طرف جا رہی ہے ؟
چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں پر غریب کو ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں اب وہ مہنگے داموں گندم اور چینی خریدیں گے ان حالات کا ذمہ دار کو ن ہے؟ انہوں نے انتظامیہ کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک