women arrested in swabi

صوابی، شوہر کی قاتلہ ساتھی سمیت گرفتار ،نعش برآمد

ویب ڈیسک( صوابی) اُتلہ پولیس نے مسمی شیر زمین کی قاتل بیوی اور اس کے ساتھی کوگرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کر لیا قاتلہ نے اپنے شوہر کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا کر باقاعدہ تھانہ میں رپورٹ درج کی ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مدعی محمد علی خان نے رپورٹ درج کرتے ہوِئے کہا کہ کچھ ماہ قبل اس کا بھائی مسمی شیر زمین گھر سے بسلسلہ مزدوری چلا گیااور کچھ دن بعد مقتول کی بیوی مسماة (ح) نے تھانہ میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی اس سلسلے میں تفتیشی ٹیم کو دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ مسماة (ح) اپنے شوہر کے قتل میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کرنے کا معاملہ:انوار الحق کاکڑ نے ذمہ داری قبول کرلی

ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ملزم جہانزیب کے ساتھ مل کر باقاعدہ منصوبہ بندی سے شوہر کو کلہاڑی سے سر پر وار کرکے قتل کیا اور بعد میں نعش کو اپنے گھر کے ویران جگہ میں دفنایاملزمہ کی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کی گئی اور شریک جرم ملزم جہانزیب خان کو بھی گرفتار کیاہے. دوران تفتیش آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے