گستاخانہ

گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون ہلاک

ویب ڈیسک :سرکارِقونین حضرت محمدۖ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا سوئیڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :پنڈورا بکس کھل گیا،700پاکستانی بھی بے نقاب

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

گاڑی سوئیڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔75 سالہ ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس گستاخانہ خاکے بنانے کے بعد سے ہر وقت پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔حادثے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہوئی جب کہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ 2007 میں لارس ولکس نیگستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے بعد اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔