Reduction in prices of sugar, oil and pulses is under consideration

چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی زیرغور

ویب ڈیسک :حکومت نے چینی،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منصوبہ بندی پر غور شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں جلد ہی مذکورہ اشیا کی قیمتیں کم ہونےکاامکان ہے ۔

ذرائع نےبتایاکہ حکومت کیلئےخوراک کی اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے ۔آئی ایم ایف کی طرف سے بھی یوٹیلٹی سٹورزکیلئے مختلف چیزوں پرسبسڈی ختم کرنےکی تجویز دی گئی ہےاس تناظر میں حکومت کوعوامی سطح پر سخت مزاحمت کاسامناہےاس لئےخوراک کی بعض چیزوں کی قیمتوں میں کمی لاناناگزیرہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو چند بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ان اشیا میں دالیں، گھی، چینی اور خوردنی تیل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی درخواست کردی گئی ہے جس کی روشنی میں جلد ہی مذکورہ اشیا کی قیمتوں کے بارے میں سبسڈی دینے کا اعلان اور یہ چیزیں مارکیٹ کی بجائے سستے بازاروں وغیرہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو مہیا کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔