Israeli army chief

ایران کے خلاف فوجی آپریشن ہر وقت جاری رہے گا، اسرائیلی آرمی چیف

ویب ڈیسک :اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نے زور دیا ہے کہ تل ابیب ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرتا رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل کوچاوی نے کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن ہر محاذ پر اور ہر وقت جاری رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے منصوبے توسیع اور ترقی کر رہے ہیں۔کوچاوی کے بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے ایران کی جانب سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کیے گئے جارحانہ آپریشن کو ناکام بنانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

گینٹز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران کی طرف سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کی گئی ایک اور جارحانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی ایک عالمی اور علاقائی چیلنج کے طور پر اسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی حکام پرشدید تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ تہران دہشت گرتحریکوں کی حمایت اور مدد کر رہا ہے۔