پشاور : وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ دعوت دین اور تبلیغ اسلام میں مصروف بھائیوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔ تبلیغی حضرات کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تبلیغی حضرات کو آئندہ بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی. تبلیغ سے وابستہ ہمارے بھائی اور مہمان ہیں.تبلیغی حضرات دین اسلام کی خدمت کے عظیم جذبے کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلے ہیں.وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تبلیغی حضرات جب تک صوبے میں قیام کریں گے، ان کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے، تبلیغی حضرات کی واپسی پر بھی مناسب انتظام کیا جائے گا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments