سوڈان حکومت تحلیل

سوڈان میں حکومت تحلیل کر دی گئی

ویب ڈیسک: سوڈان فوج کے جرنیل عبدالفتاح البرہان نے حکومت تحلیل کر کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے مطابق سوڈانی فوج نے عبوری حکومت کو تحلیل کر کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک اور ملک کی سویلین قیادت کے کئی دیگر ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف حکومت تحلیل ہونے کے بعد ملک میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں، فوجی بغاوت کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ سوڈانی شہری خرطوم کی شاہراؤں کو بند کرنے اور فوجی بغاوت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کے لیے سڑکوں نکل آئے۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،نٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ