زیورات چوری

چارسدہ روڈ پر لڑکا جیولر سے15 تولے زیورات لیکر فرار

ویب ڈیسک ( پشاور ) تھانہ خزانہ کی حدود لنڈے سڑک میں چوری کی واردات میں لڑکے نے جیولر شاپ لوٹ لی۔ ملزم 15تولے سونا لیکر فرار ہوگیا۔

خزانہ پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ لنڈے سڑک میں عدنان ولد گل محمد سکنہ شیرو جھنگی کی جیولری شاپ سے نامعلوم لڑکا سونا اٹھا کر فرار ہوگیا۔ واقعہ عصر کی نماز کے وقت پیش آیا ۔ لڑکے کی عمر 14 یا 15 سال بتائی جاتی ہے جس نے 15 تولہ سونا جس کی قیمت تقریبا 25 لاکھ بنتی ہے چوری کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار