مشیر خزانہ شوکت ترین

پاکستان سب سے سستا ملک ہے، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک : مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ توسیعی قرض کے معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

شوکت ترین کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز

سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے امدادی فنڈ سے متعلق مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا، سعودی عرب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے 3 ارب ڈالر دے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان ہمارے دل میں خاصی اہمیت رکھتا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کی مدد میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی تاہم معاہدے کے خدوخال پر ہم اب پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

مشیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کے بارے میں ہم پر دباؤ ہے تاہم اس میں بھی ہم دیگر ممالک کے مقابلے میں عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، اب جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔