سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ

افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کا کہنا ہے بارڈر پار کرنے کی یہ کوشش 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید ہو گئے۔ لانس نائیک اسد کا تعلق ضلع کرم اور سپاہی آصف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، وزیرصحت سے قلمدان واپس
مزید پڑھیں:  سپیکر کے آرڈر پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، علی محمد خان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے اپنے خلاف استعمال کی سخت مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔