ویرات کوہلی بیٹی

ویرات کوہلی کی کمسن بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست انتہا پسندوں سے برداشت نہیں ہورہی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے سارا ملبہ مسلمان کھلاڑی محمد شامی پر ڈالتے ہوئے اسے غدار قرار دیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کھلاڑیوں نے محمد شامی کی حمایت کی تھی جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے شکست بھارتی انتہا پسندوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے محمد شامی کی حمایت کرنے کے بدلے میں ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

بھارتی صحافی اینڈرے بورگس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کی حمایت کرنے کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی ’ومیکا‘ کو ’ریپ‘ کی دھمکی دی گئی۔ اینڈرے بورگس نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو دی جانے والی دھمکیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے جسے ہم نے خود اس نفرت کی جانب بڑھانے دیا‘۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم سبھی کو زندگی میں اچھے اور برے دنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی صورتحال کا سامنا کرکٹرز اور ٹیموں کو بھی ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہیں ان کی عزت کرنی چاہئے۔ دنیا میں کسی کھلاڑی، ٹیم یا اس کے خاندان پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں ۔شغل اپنی جگہ لیکن گفتگو حوصلہ افزا ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست ہندو پسند برداشت نہیں کرسکتے، ماضی میں بھی کئی بار بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے۔