ملک میں عمران کی بادشاہت نہیں شہبازشریف

ملک میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی قانون سازی کو آئینی و قانونی نہیں مانتا اور فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں جب کہ پاکستان میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں حکومت کی قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پرغور کیا گیا۔ (ن) لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر ہونے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اورباہرحکومت کی فسطائیت اورآئین دشمنی کوچیلنج کرےگی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی قانون سازی کو آئینی و قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پرمہنگائی کی بمباری کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ پرخود کش حملہ کیا، موجودہ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پرحملہ آور ہے، الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی اور ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔ ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی اور بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہرہیں، عوام دشمن اور قانون شکن ظالم حکومت کا ساتھ دینے والے عوام کے مجرم ہیں،اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی،آئین اورعوام کو ریلیف دلائے گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی