دکاندار کے گھر بموں سے حملہ

قرض سودا نہ دینے پر دکاندار کے گھر پر بموں سے حملہ

ویب ڈیسک: بڈھ بیر میں قرض پر سودا سلف نہ دینے پر مسلح افراد نے شہری کے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی ۔ دھماکہ کے نتیجے میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گل رحمان ولد غنی الرحمان سکنہ میرہ بڈھ بیر رحمان آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی سیف الرحمان کا جنرل سٹور ہے تاہم گزشتہ روز وقاص اور گل محمد نے آ کر اس سے قرض پر سودا سلف دینے کو کہا. جس پر اس کے بھائی نے انکار کر دیا۔ دکاندار کے انکار پر ملزم ناہید اور وقاص عرف ترمبے ساکنان سوڑیزئی پایان نے آ کر اس کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کر دیا اور ڈرانے دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجہ میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کا محا صر ہ کر لیا اور سر چ آ پریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ بی ڈی یو ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی