پشاور شدید سموگ کی لپیٹ میں

پشاور شدید سموگ کی لپیٹ میں، گاڑیوں کیلئے ہدایات جاری

ویب ڈیسک: ( پشاور) پشاور میں دھند اور سموگ کا راج موٹر وے پر گاڑیوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ گزشتہ روز پشاور دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہا ۔ایم ون موٹروے پر گاڑیوں کو بڑ ی لائٹس لگانے کی ہدایت کی گئیں ۔

جی ٹی روڈ،چارسدہ روڈ،پخہ غلام روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر آنے والی مسافر گاڑیاں رینگتے رینگتے ہوئے. اپنی منزل مقصود پر پہنچیں ۔ دھند اور سموگ کے باعث علی الصبح ڈیوٹیوں کے لئے آنے والے ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافے اور سموگ اور دھند کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں کے رہائشیوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔ شدید دھند کے باعث رات کے اوقات کار میں ایم ون موٹر وے پر حفاظتی اقدامات کے تحت ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات کی جارہی ہیں ۔ جگہ جگہ پر پلاسٹک اور گندگی کو آگ لگانے کے باعث بھی سموگ میں اضافہ ہورہا ہے. پشاور میں خشکی اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی