کل بارش برفباری کی پیش گوئی

خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

ویب ڈیسک(پشاور) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی سیاحوں کو ایڈوئزری کے مطابق سفر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام ، کوہستان، تورغر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، سوات، چترال ، اپر دیر، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، اورکزئی، کرم اور پشاور میں اتوار سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے اسی طرح لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان ، باجوڑ اور چارسدہ سمیت کئی اضلاع میں ہلکی بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برف باری اتوار سے شروع ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے مراسلے میں کسی بھی صورت میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری