ملم جبہ اسکی ریزارٹ بند

ملم جبہ اسکی ریزارٹ بند، سیاح مایوس ہوکر واپس

ویب ڈیسک( سوات) ملم جبہ اسکی ریزارٹ کو بند ہوئے دو ماہ پورے ہوگئے۔ دو ماہ قبل مقامی لوگوں کی جانب سے اسکی ریزارٹ کے عملے اور سیاحوں پر حملہ کیا گیا تھا. جس کے بعد ریزارٹ انتظامیہ نے چیئر لفٹ سمیت تمام تفریحی سرگرمیوں کو بند کیا تھا. اور مطالبہ کیا تھا کہ جب تک پولیس انتظامیہ اور سیاحوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی. اس وقت تک اسکی ریزارٹ بند رہے گا۔ اسکی ریزراٹ بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح ملم جبہ سے مایوس ہوکر واپس جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا