وکی کوشل دلہنیا سفید گھوڑے پر

وکی کوشل اپنی دلہنیا کو لینے سفید گھوڑے پر آئیں گے۔۔؟

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے7 سفید گھوڑے منگوائے گئے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وکی کوشل اپنی دلہنیا کترینہ کیف کو لینے سفید گھوڑے پرآئیں گے۔ وکی کوشل اپنی شادی میں7 سفید گھوڑوں کے ہمراہ شاندارانداز میں انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے ،کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اوراب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 120 ہائی پروفائل شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور اس دوران سیکیورٹی کے انتظامات بھی کافی سخت ہیں۔