احمدزئی

احمد زئی وزیر قبیلے نے سڑکیں کیوں بند کر رکھی ہیں

ویب ڈیسک (وانا): احمدزئی وزیر زلی خیل کا دھرناجاری ہے۔ کارکنڑہ زمین پر آباد زلی خیل قوم کے 7 افراد کو بمعہ خاندان گرفتار کرکے تھانہ سپین کے حوالے کیاگیا۔ ایف سی اور پولیس کی کارروائی کیخلاف قوم زلی خیل نے احتجاج کیا اور گزشتہ 3 دنوں سے مین ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ بطور احتجاج بندکررکھی ہے جس سے وانا شہر کا رابطہ ملک بھر سے منقطع ہو گیا آمدورفت بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے. قوم زلی خیل نے ضلعی انتظامیہ سے گرفتارافراد کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز