نہروں کو نکاسی آب سے بچانے

نہروں کو نکاسی آب سے بچانے کے منصوبے پر کام کا آغاز

پشاور کی نہروں کو نکاسی آب سے بچانے اور نکاسی کیلئے متبادل نظام مرتب کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں. منصوبے کا تخمینہ دو ارب 55 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے جس کی منظوری کیلئے اسے وفاق ارسال کردیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق پشاور کی نہروں کو نکاسی کے پانی سے آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے منصوبہ تجویز کیا گیا تھا اس منصوبے کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مکمل کرے گی اس حوالے سے اتھارٹی نے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس نے 4 نہروں کا ڈیزائن بھی مکمل کرلیا ہے، ابتدائی تخمینہ لاگت پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے اور وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے دو ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے کا منصوبہ ارسال کردیا ہے، ذرائع کے مطابق منصوبے کیلئے 20 کروڑ روپے رواں برس مختص کئے گئے ہیں جس میں سے کنسلٹنسی اور دیگر مدوں میں 5 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور