وزیرستان 7 میڈیکل آفیسر برطرف

غیر حاضری پرشمالی وزیرستان کے7 میڈیکل آفیسر برطرف

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے طویل غیر حاضری پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان میں بھرتی ہونے والے سات میڈیکل آفیسرز کو ان کے عہدوں سے برطرفی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

مقامی محکمہ صحت شمالی وزیرستان نے مذکورہ ڈاکٹروں کی برطرفی کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے دستخطوں سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر کسی مناسب عذر اور رخصت کے مذکورہ ڈاکٹروں کو بار بار نوٹسز جاری کئے گئے تاہم ان کی طرف سے کوئی بھی جواب سامنے نہیں آیا جس کے بعد محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سات ڈاکٹروں کی برطرفی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ برطرف ڈاکٹروں میں ڈاکٹر انور مسعود، ڈاکٹر وسیم اللہ، ڈاکٹر کامران اللہ، ڈاکٹر عمر حیات، ڈاکٹر حافظ شیخ محمد عزیر، ڈاکٹر معراج احمد اور ڈاکٹر فیصل عباس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں