پیر سے بارش پہاڑوں پر برفباری

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں پیر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کے روز سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں خشک سردی کا راج

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں و برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ۔بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ ہے ،اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی ۔ لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 52 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

انہوں نے کہا کہی سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ھیلپ لائن 1700دیں۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔