بھائی قتل

نوشہرہ، دیرینہ دشمنی پر بھائی کے سامنے بھائی قتل

نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایان مشین کورونہ میں دو ملزموں نے مبینہ طور پر بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ جاوید ولد میاں گل سکنہ خویشگی پایان نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اپنے بھائی جہانزیب ولد میاں گل کے ہمراہ اپنی دکان سے واپس گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزم بھائی سلمان شاہ اور اسماعیل پسران شاہ فاضل سکنہ خویشگی پایان نے ہم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جہانزیب جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، وجہ عناد قتل و مقاتلے کی دشمنی بتائی گئی ہے، نوشہرہ کلان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم