سوال: زوال سے پہلے اذان دینا کیا ہے؟ اور مغرب و عشاء کے درمیان کتنا وقت ہوتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:امام کے سجدہ سہو کے سلام کے ساتھ مسبوق کا سلام پھیرنا
جواب: زوال سے قبل ظہر کی اذان دینا درست نہیں اگر کسی نے زوال سے پہلے اذان دیدی تو وقت داخل ہونے کے بعد اذان کا اعادہ واجب ہے۔ مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔ ماہ بماہ ،دن بدن گھٹتا بڑھتا ہے۔ لیکن یہ فاصلہ زیادہ سے زیادہ ہمارے پشاور کے مطابق ایک گھنٹہ چالیس منٹ ہوتا ہے (جولائی کے مہینے میں) اور کم از کم ایک گھنٹہ اٹھارہ منٹ ہوتا ہے سردی کے موسم میں۔