2022 میں 2 چاند سورج گرہن

رواں سال 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔