بھارتی گلوکار سونو نگم اپنی اہلیہ مدھوریما نگم، بیٹے نیوان نگم اور سالی سمیت کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں.

گلوکار سونو نگم اپنی اہلیہ، بیٹے سمیت کورونا کے شکار

بھارتی گلوکار سونو نگم اپنی اہلیہ مدھوریما نگم، بیٹے نیوان نگم اور سالی سمیت کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق خبر کی تصدیق بھارتی گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔ انھوں نے اپنے اکاؤنٹ ایک وڈیو ڈالی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتی ہوں نئے سال میں لو لیٹرز زیادہ ،ایف آئی آر کم ملیں

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کیخلاف پولیس میں شکایت درج

سونو نگم نے کہا کہ وہ دبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم بھارت میں ایک کنسرٹ اور ریالٹی شو کے لیے وہ جا رہے تھے جس کے لیے انھوں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا۔ انھوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہم لوگوں کو اس وبا کے ساتھ رہنے کی عادت ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ ان کی حالت کافی بہتر ہے لیکن وبا کے پھیلاؤ سے بہت سے لوگوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے جو کافی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے جس سے وہ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے نہیں ملے تھے، تاہم اب اپنے بیٹے کے ساتھ کافی وقت گزاریں گے کیونکہ ان کا بیٹا اور اہلیہ بھی کورونا وائرس کے شکار ہیں۔